سرکاری اداروں کے سربراہ نجی شعبوں سے لائے جائیں،زکریا عثمان

سرکاری اداروں کے سربراہ نجی شعبوں سے لائے جائیں،زکریا عثمان

کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائے، سرکاری اداروں کے سربراہ نجی شعبوں سے لائے جائیں۔ ایک انٹرویو میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے صدر زکریا عثمان نے کہا کہ سرکاری اداروں کے سربراہان نجی شعبے سے لئے جائیں ایسا ممکن نہیں کہ حکومت کو چند ایماندار افراد نہ مل سکیں معیشت پرکوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔زکریا عثمان نے کہا کہ امن وامان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ طالبان کےساتھ مذاکرات یا آپریشن کیلئے جو بھی پالیسی اختیارکی جائے اسے طول نہ دیا جائے۔زکریا عثمان نے کہا کہ ملک میں گیس، بجلی اور پانی کے مسائل ترجحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے انقلابی فیصلے کئے جائیں۔

مزید : کامرس