مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی (کنامک رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 53ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریدای کے رجحان کے باعث فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1336 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا جہاں 10 گرام سونا428 روپے اضافے سے 45ہزار 428 روپے کا ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600 روپے مہنگی ہوکر 53 ہزار روپے پرآگئی۔

مزید : کامرس