سابقہ ادوار کی طرح یہ حکمران اس بار بھی چند دنوں کے مہمان ہیں،منظور وٹو

سابقہ ادوار کی طرح یہ حکمران اس بار بھی چند دنوں کے مہمان ہیں،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواں کوٹ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا ہے کہ میں نے سیاست یونین کونسل کی سطح سے شروع کی اور وزیر اعلی پنجاب سے لے کر وفاقی وزیر رہا اس سارے عمل میں میرا ورک ہی میری پہچان بنا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو کے ڈویزنل صدر سید ظفر ہادی۔ ضلع ننکانہ کے صدر چوہدری امجد شکیل راہی۔ حلقہ پی پی 168 کے صدر سجاد اختر سندھو۔ سٹی مانانوالہ کے صدر خلیل احمد سجاد۔ سید راحیل احمد بخاری جنرل سیکٹری سٹی مانانوالہ۔ سید جاوید صادق اور شاہد محمود گرداسپوری فنانس سیکرٹری کے علاوہ پارٹی ارکان کی بھاری تعداد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دورے وزارت پچاس ہزار عوام کو نوکریاں دی مگر موجودہ حکمران کنٹریکٹ پر رکھے ہوئے لوگوں کو بھی فارغ کروانے کے چکر میں ہیں کیا یہ عوام دشمنی نہیں ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہیں مل رہیں کیا یہ غریب مار پالیسی نہیں ہے محکمہ تعلیم کو ملازمین کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ۔ بیروزگاری۔ کرپشن ۔ اور دہشتگردی کا دور دورہ ہے لوگ فاقوں سے تنگ خود کشیاں کر رہے ہیں چوریاں ڈکیتیاں عام ہیں ان حالات میں اللہ ہی وارث ہے ملک کا تو۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اگر یہی اللے تللے رہے تو سابقہ ادوار کی طرح یہ حکمران اس بار بھی چند دنوں کے مہمان ہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور آمد پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سید ظفر ہادی ۔ سید جاوید شاہ۔ امجد شکیل راہی۔ سجاد اختر سندھو۔ خلیل احمد سجاد۔ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

مزید :

صفحہ آخر -