فاطمہ جناح ایوارڈز 2014کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کنوینئر مقرر

فاطمہ جناح ایوارڈز 2014کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کنوینئر مقرر

لاہور( لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کوحکومت پنجاب نے فاطمہ جناح ایوارڈز 2014کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمن حکومت پنجاب نے عالمی ےوم خواتین کے سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاںکردار ادا کرنے والی خواتین کی پذیرائی کے لئے فاطمہ جناح ایوارڈز 2014 کا اعلان کیا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصورکو اس ایوارڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کی چئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں ان ایوارڈز کے لئے سلیکشن کمیٹی بینظیر بھٹو چئرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سربراہی میں کام کرے گی۔ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب آئندہ ماہ گورنر ہاﺅس میں ہوگی۔بینظیر بھٹو چئرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انچارج منیزہ ہاشمی نے بتایا کہایجوکیشن کے ذریعے ویمن ڈویلپمنٹ کے لئے نمایاں کردار ادا کرنے پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو اس ایوارڈ کے لئے اہم ذمہ دری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور کی زیرقیادت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اس وقت 12ہزار طالبات کی انرولمنٹ سے ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر