پشاور،خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،گاڑی کے مالک کا سراغ مل گیا

پشاور،خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،گاڑی کے مالک کا سراغ مل گیا

 پشاور ( اے این این ) پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ، حملے میں استعمال ہونے والی بارودی گاڑی کے مالک کا سراغ بھی مل گیا ، خودکش بمبار اکیلا گاڑی چلاتے ہوئے آیا ، 4 کلوگرام وزنی بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کا مشن قونصلیٹ کی عمارت اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ خود کش بمباری جس گاڑی میں آیا وہ بھی بارود سے بھری ہوئی تھی گاڑی کو انتہائی جدید طریقے سے تیار کیا گیا تھا اور گاڑی میں موجود بارودی مواد تین قسم کے ڈیوائسز سے منسلک تھا۔ گاڑی میں جیمرز سے بچنے کیلئے مکینیکل ڈیوائس نصب تھی۔ بارودی مواد کو سی این جی کٹ سے منسلک کیا گیا تھا جبکہ اسے پن کے ذریعے بھی دھماکے سے اڑایا جا سکتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ ہے اور انجن چیسز نمبر کے ذریعے اس کے مالک کا سراغ مل گیا ہے خود کش بمبار کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ

مزید : صفحہ اول