پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے، سلمان بشیر

پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے، سلمان بشیر

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جانا ضروری ہے،پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے، بھارت سے بہتر تعلقات نواز شریف کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے ۔ وہ منگل کو بھارتی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں سب سے بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے۔پاک بھارت اختلافات کم کرنے اور تعلقات کے فروغ کے کئی مواقع آئے اور ہم نے ان میں مزید بہتری کے لئے بھارتی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوتدی اور ہماری شدید خواہش تھی کہ وہ پاکستان آئیں لیکن وہ نہیں آئے۔ سلمان بشیر نے کہا کہ ان سب باتوں سے محسوس کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور پاک بھارت بہتر تعلقات نواز شریف کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت سمیت بنیادی حقوق کا ہے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جانا انتہائی ضروری ہے

سلمان بشیر

مزید : صفحہ اول