غازی عبدالرشید کیس ، سیشن کورٹ نے کیس کی منتقلی با رے فیصلہ محفوظ کرلیا

غازی عبدالرشید کیس ، سیشن کورٹ نے کیس کی منتقلی با رے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)لال مسجد شہداءفاﺅنڈیشن کی جانب سے غازی عبدالرشید کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید کیس کو سیشن کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیاجائے ۔ جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔ درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ غازی عبدالرشید کیس ملک کا اہم ترین کیس ہے جس میں پرویز مشرف نامزد ملزم ہیں ۔ کیس کو سیشن کورٹ سے منتقل کرکے عدالت عالیہ میں چلایا جائے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا کیس بھی سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کیا گیا تھا لہذا مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں کی جائے جس پر سماعت کے باعث فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ شہداءفاﺅنڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر