عصمت اللہ شاہین کا قتل پاکستانی خفیہ اداروں کی کارستانی ہے، تحریک طالبان پاکستان
پشاور/اسلام آباد ( آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان رہنماءعصمت اللہ شاہین کی ہلاکت سے تحریک طالبان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے،عصمت اللہ شاہین کا قتل پاکستانی خفیہ اداروں کی کارستانی ہے ۔ منگل کو ٹی ٹی پی ترجمان شاہ اللہ شاہد نے عصمت اللہ شاہین کی ساتھیوں سمیت ہلاکت پرجاری بیان میں کہا کہ ہم اسلام دشمن قوتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ تحریک طالبان میں شاہین جیسے ہزاروں شاہین تیار بیٹھے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ادارے اپنے ہتھکنڈوں سے تحریک طالبان کو بڑے نقصان سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ہم ایسے حربوں سے غافل نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی اور دوسری ایجنسیوں نے ڈرون کے متبادل کے طور پر جو خطرناک پروگرام شروع کیا ہے اس پر ہماری پوری نظر ہے، ہم انکے خفیہ ایجنٹوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنا دیں گے۔
قابل تلافی نقصان