ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس تشددسے ہلاکت کی تردید کردی

ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس تشددسے ہلاکت کی تردید کردی

عبدالجبار نے اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں پولیس کے مبینہ تشددسے65 سالہ رشیدہ بی بی کی ہلاکت کی کی خبر کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے ایس پی اقبال ٹاﺅن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس پر ایس پی اقبال ٹاﺅن سےّد توصےف حےدر نے واقعہ کی رپورٹ پےش کرتے ہوئے بتاےا کہ گزشتہ رات تھانہ گلشن اقبال پولیس نے اشتہاری ملزم عادل اسلام ولدشہنشاہ کی مقدمہ نمبر 517/11 بجرم 392 ت پ مےں گرفتاری کے لیے اس کے گھر پرچھاپہ مارا جہاں ملزم کی عدم دستیابی پر پولیس ٹیم نے نہ کسی فرد کو گرفتار کیا اور نہ ہی کسی رشےدہ نامی خاتون پر تشدد کیا بلکہ ملزم کے اہلخانہ کو ملزم کوتھانہ پیش کرنے کا کہہ کر واپس آگئی اورپولیس کو صبح پتا چلا کہ رشیدہ بی بی کی قدرتی موت واقع ہو گئی ہے۔اہلِ خانہ نے نہ تو پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانے کی حامی بھری بلکہ انہوں نے رشیدہ بی بی کی موت کو قدرتی موت قراردیا ۔ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہ ہے۔

مزید : علاقائی