ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کی جانب سے افسروں کیلئے 9نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق

ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کی جانب سے افسروں کیلئے 9نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق

لاہور(زاہد علی خان) حکومت نے ترقی کے لئے افسران پر 9شرائط عائد کر دی ہیں، اگر وہ ان شرائط پورے نہیں اتریں گے تو انہیں ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی نظر انداز کر دے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے عہدے پر ترقی کے لئے مذکورہ افسر کو آئی جی سپیشل برانچ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ان کا ذاتی کریکٹر، کرپشن سے پاک ہونا، اس کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونا۔ اے سی آر میں کوئی غلط ریمارکس نہ ہونا اور ملازمت کے دوران بہتر کارکردگی پر اے سی آر میں (A)گریڈ کا ہونا لازمی ہو گا، بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی پرموش بورڈ کا طریقہ کار ایسی ہی نوعیت کا تھا مگر اب مزید سختی کر دی گئی ہے اور تمام محکموں کی مکمل چھان بین کے بعد ترقی کی فہرست میں شامل ہو گا۔ پرموشن بورڈ نے تمام محکموں سے تحریری ریکارڈ بھجوانے کی شرط عائد کر دی ہے اور اسے ترقی کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق

مزید : صفحہ آخر