نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر 2افراد کو ہلاک کر دیا

نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر 2افراد کو ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرا ئم سےل )شہر میں مختلف جگہوں پر نوسربازی کے واقعات میں نوسر بازوں نے نشہ آور شے کھلا کر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے لاشیں نشی قرار دیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی ہےں ۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر 4افراد کو بیہوش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے 35سالہ رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور شے کھلا کر ہلاک کر دیا پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقہ سٹی اڈا بس سٹینڈ کے عقب میں خالی پلاٹ کے قریب رکشہ میں نامعلوم شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر نامعلوم شخص کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متوفی کی موت نشہ آور شے کھانے کے باعث ہوئی ہے نواں کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشی تھا اس کی موت نشہ آور انجیکشن لگانے کے باعث ہوئی ہے ۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے 50سالہ نامعلوم شخص کو نشہ آور شے کھلا کر ہلاک کر دیا ،بھاٹی چوک میں نامعلوم شخص سڑک پر گر ا پڑا تھا اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی راہگیروں نے اس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت نشہ آور شے کھانے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر نشی قرار دیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میںجمع کرو اد ی ہے ۔دریں اثناءشفیق آباد کے علاقہ میں جمیل اور شریف ،نولکھا کے علاقہ میں فیاض اور شیراکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر بیہوش کرکے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرو ادیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -