اوباش نوجوان نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

اوباش نوجوان نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

لا ہو ر (کرا ئم سےل )جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر پانچویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو علاج کے لیے ہسپتال مےںداخل کروا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ نئی آبادی کی رہائشی (س) ٹیوشن پڑھنے کے لیے جا رہی تھی کہ اس کا محلے دار نعیم نامی نوجوان اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک ظاہر ہوتا ہے تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی