شیخوپورہ روڈ ویگن ڈرائیور پر طالب علموں کا تشدد ہسپتال داخل

شیخوپورہ روڈ ویگن ڈرائیور پر طالب علموں کا تشدد ہسپتال داخل

فیصل آباد(بیورورپورٹ)شوگر موڑ شیخوپورہ روڈ پر ملک پور کے رہائشی طالب علموں نے ٹیوٹا ہائی ایس مسافر ویگن کے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے پچیس سالہ راشد علی ولد رشید احمد کو ریسکیو 1122کے عملے نے سول ہسپتال پہنچایا ویگن ڈرائیور اور طالب علموں کے درمیان چند گھنٹے سواریاں بٹھانے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا تھا

مزید : علاقائی