بھارت امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

بھارت امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا
بھارت امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

  

لندن (بیورورپورٹ) بھارت امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، نئی دہلی نے گذشتہ سال امریکہ سے 1.9 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان خریدا برطانوی اخبار''فنانشل ٹائمز'' کے مطابق امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے، اخبار نے برطانوی دفاعی میگزین جینزآئی ایچ ایس کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ سال بھارت امریکا سے 1.9 ارب ڈالر کو فوجی سازوسامان خرید کر امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی خریدار بن گیا امریکا فوجی سازو سامان کا سب سے بڑا برآمد کنندہ رہا، تاہم امریکا نے بھارت کو سب سے بڑا اسلحہ سپلائر بن کر روس کو پیچھے چھوڑ دیا 2013 میں امریکا نے مجموعی طور پر 24.9 ارب ڈالر کا فوجی سازو سامان فروخت کیا جب کہ 2012 میں امریکی دفاعی سازو سامان کی فروخت 24.9 ارب ڈالر رہی۔ بھارت کی مجموعی دفاعی درآمدات 5.9 ارب ڈالر رہی جب کہ بھارت نے بوئنگ اے۔ سی 17 اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ اور پی 8 آئی میری ٹائم پورٹل ایئر کرافٹ کی خریداری کے ساتھ امریکا سے فوجی سازو سامان کا سب سے بڑا خریدار بن کر سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں سرفہرست تھا اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2010 میں بھارت نے ہتھیار درآمد کرنے میں چین سے سبقت لے لی تھی اب تک بھارت سب سے زیادہ اسلحہ روس سے ہی خریدتا آرہا تھا 2009 میں بھارت نے امریکا سے237 ملین ڈالرکا اسلحہ خریدا تھا جب کہ 2013 میں 1.9 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔

مزید : بین الاقوامی