آئی جی خیبرپختونخواہ ناصرخان درانی پر حملے کی کوشش ناکام ، طالبان کمانڈر دوساتھیوں سمیت گرفتار

آئی جی خیبرپختونخواہ ناصرخان درانی پر حملے کی کوشش ناکام ، طالبان کمانڈر ...
آئی جی خیبرپختونخواہ ناصرخان درانی پر حملے کی کوشش ناکام ، طالبان کمانڈر دوساتھیوں سمیت گرفتار

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے انسپکٹر جنرل ناصر خان درانی پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے صوابی انٹرچینج کے قریب سے گھات لگائے طالبان کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر خان درانی صوابی کے خصوصی دورے پر پہنچ رہے تھے ، ملزمان گھات لگائے انٹرچینج کے قریب بیٹھے تھے کہ خفیہ اطلاع پر مقابلے کے بعد طالبان کمانڈر اقاری انس کو دوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاگیا اور مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ ملزموں کا ہدف آئی جی خیبرپختونخواہ ناصرخان درانی تھے ۔دوسری طرف آئی جی خیبرپختونخواہ کے ترجمان نے کہاکہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی اُن پر حملے کا منصوبہ بنایاگیا۔

مزید : نوشہرہ /اہم خبریں