طالبان شوریٰ کا مذاکرات جاری رکھنے کاعندیہ ، ہٹ دھرمی چھوڑدیں ، حکومت اور طالبان دونوں سیزفائرکریں : مولانایوسف شاہ

طالبان شوریٰ کا مذاکرات جاری رکھنے کاعندیہ ، ہٹ دھرمی چھوڑدیں ، حکومت اور ...

حکومت آئی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کی بجائے امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کرے : کوارڈینیٹرطالبان رابطہ کمیٹی

طالبان شوریٰ کا مذاکرات جاری رکھنے کاعندیہ ، ہٹ دھرمی چھوڑدیں ، حکومت اور طالبان دونوں سیزفائرکریں : مولانایوسف شاہ

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سے مذاکرات کیلئے طالبان کی رابطہ کمیٹی کے کوارڈینیٹر مولانایوسف شاہ نے کہاہے کہ طالبان شوریٰ نے مذاکرات جاری رکھنے کاعندیہ دیاہے ، مولاناسمیع الحق کی عمرہ سے واپسی پر مذاکرات کے حوالے سے بڑا بریک تھروہوگا، حکوت اور طالبان دونوں سیز  فائر کریں ۔ دارلحقانیہ میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے بتایاکہ طالبان شوریٰ سے رابطہ ہواہے ، اُنہوں نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیاہے ، حکومت بھی ڈیڈلاک ختم کرنے میں ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کرے ، حالیہ بمباری اور نقل مکانی سے صورتحال خراب ہوچکی ہے جبکہ حکومت کے بیانات اشتعال انگیز ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ لچک کا مظاہرہ کریں، حکومت اور طالبان دونوں سیزفائرکریں ، بمباری سے ہزاروں افراد بے گھر اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ، حکومت آئی ڈی پیز کیمپ بنانے کی بجائے امن وامان کیلئے اقدامات کرے،قوم سے کچھ نہیں چھپائیں گے ۔اُن کا کہنا تھا کہ مولاناسمیع الحق کی عمرہ سے واپسی پر مذاکرات کے حوالے سے بڑابریک تھروہوگا، سمیع الحق کا پیغام طالبان شوریٰ کو پہنچایااور امیدہے کہ طالبان بھی جلد مثبت جواب دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں طالبان رابطہ کمیٹی کے کوارڈینیٹر مولانایوسف شاہ نے کہاکہ طالبان قیادت سے رابطہ اُن کی ذمہ داری ہے ، رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق طالبان کو آگاہ کیااور مثبت بھی جلد متوقع ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں