”سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ آب زمزم کے خواص تبدیل کرناممکن ہی نہیں “

”سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ آب زمزم کے خواص تبدیل کرناممکن ہی نہیں “

ری سائیکلنگ کرنے کے بعد بھی آب زمزم کے بلور میں تبدیلی نہیں پائی گئی ، وجوہات جاننے سے سائنس قاصرہے: جاپانی سائنسدان

”سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ آب زمزم کے خواص تبدیل کرناممکن ہی نہیں “

  

ریاض ، ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے ایک سائنس دان نے انکشاف کیاہے کہ اُنہوں نے نینو ٹیکنالوجی کی مدد سے ’ آب زمزم ‘پر متعددتحقیقات کیں ، عام پانی کے ہزارقطروں میں ڈالے جانیوالے آب زمزم کا ایک قطرہ پورے پانی کو آب زمزم بنادیتاہے ، آب زمزم کے خواص کو کسی طرح تبدیل کرناممکن نہیں جس کی اصل وجہ سائنس جاننےسے قاصر ہے ۔ سعودی عرب کے دورے پر آئے جاپان کے سائنسدان ڈاکٹرمساروایمونے اپنے ایک لیکچر میں انکشاف کیا کہ جاپان میں ایک عرب باشندے سے ملنے والے ’آب زمزم ‘ پر متعددتحقیقات کیں ، زمزم کے ایک قطرے کا بلوروہ انفرادیت رکھتاہے جو دیگر کسی پانی میں نہیں ، کرہ ارض کے کسی خطے سے لیے گئے پانی کے خواص زمزم سے کسی طرح مشابہت نہیں رکھتے ۔اُنہوں نے بتایاکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہواہے کہ آپ زمزم کے خواص کو کسی صورت بھی تبدیل کرناممکن نہیں ، ری سائیکلنگ کرنے کے بعد بھی اس کے بلور میں تبدیلی نہیں پائی گئی جس کی وجہ جاننے سے سائنس قاصر ہے ۔ ہیڈوانسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹرایمونے بھی اعتراف کیاکہ آب زمزم کا ایک قطرہ عام پانی کے ہزار قطروں میں شامل کردیاجائے توعام پانی میں بھی وہی خصوصیات پیداہوجاتی ہیں جو آب زمزم میں ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس