انڈر 19 ورلڈ کپ: ’پھنے خاﺅں کا ’B‘ ہی مارا گیا، فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا

انڈر 19 ورلڈ کپ: ’پھنے خاﺅں کا ’B‘ ہی مارا گیا، فائنل پاکستان اور جنوبی ...
انڈر 19 ورلڈ کپ: ’پھنے خاﺅں کا ’B‘ ہی مارا گیا، فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 80 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا ۔ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 42.2 اوورز میں محض 150 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل یکم مارچ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل