بہترین کارکردگی کے امتحانات سے پہلے کیا کھانا چاہیے؟سائنسدانوں نے مشکل حل کردی

بہترین کارکردگی کے امتحانات سے پہلے کیا کھانا چاہیے؟سائنسدانوں نے مشکل حل ...
بہترین کارکردگی کے امتحانات سے پہلے کیا کھانا چاہیے؟سائنسدانوں نے مشکل حل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) امتحان میں شاندار کارکردگی کیلئے محنت سے پڑھائی کرنا تو ضروری ہے ہی لیکن دماغ کی بہترین کارکردگی کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ امتحان سے پہلے کیا کھانا چاہیے اور کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے۔
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ امتحان سے قبل ایسی غذا سے پرہیز کریں جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہو کیونکہ یہ بات سستی اور کاہلی کا باعث بنے گی۔ آپ کو ایسی غذا کی ضرورت ہے جو توانائی بھی فراہم کرے اور جس کی وجہ سے جسمانی و دماغی سستی بھی طاری نہ ہو۔ اس کیلئے موزوں ترین انتخاب خشک میوہ جات مثلاً بادام، اخروٹ وغیرہ ہیں جبکہ پنیر یا سبزی والا سینڈوچ بھی نہایت فائدہ مند ہوگا۔

نجی سکول میں پرنسپل کی ویڈیوبنانے والے مالک کی بلیک میلنگ کاانکشاف
روایتی طور پر پڑھنے والے بچوں کیلئے دہی کو بہت مفید سمجھا جاتا ہے اور سائنسی تحقیق کے مطابق بھی یہ بات درست ہے۔ آپ امتحان سے قبل دہی ضرور کھائیں اور اگر اس میں ہلکا سا میٹھا بھی شامل کرلیا جائے تو اس میں حرج نہیں کیونکہ یہ توانائی فراہم کرے گا۔
یاد رکھیں کہ امتحان سے قبل ڈبہ بند خوراک، ڈبے کا جوس، پیزا، برگر اور تلی ہوئی اشیاءجیسے کہ سموسے، پکوڑے اور رول وغیرہ سے مکمل پرہیز کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -