ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالکن کو پھانسی دے دی

ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالکن کو پھانسی دے دی
ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالکن کو پھانسی دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس اے کے علاقے میں گھریلو ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مالکن کو گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ 765/1 ایکس بلاک میں 47 سالہ گلشن اارا اور اس کی بیٹی ایمان ملک رہائش پذیر تھیں جبکہ ایک ملازم حضور بخش بھی ان کے ہمراہ رہتا تھا، گزشتہ روز ایمان ملک اپنا چیک اپ کروانے کے لئے ڈاکتر کے پاس گئی جہاں سے واپسی پر گھر کا دروازہ کھولا تو والدہ کو بستر پر مردہ حالت میں پایا جس کو گلے میں بجلی کے تار سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور ملازم حضور بخش گھر سے غائب تھا، ایمان کی طلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوادیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس کے مابق وی شبہ ہے کہ گھر کے ملازم حضور بخش نے اپنی مالکن گلشن اارا کو گلے میں تار کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن، طاہر القادری سمیت 5 افراد اشتہاری قرار

مقتولہ کی بیٹی کے مطابق میں ہسپتال چیک اپ کے لئے گئی ہوئی تھی جب واپس آئیت و دیکھا کہ اس کی والدہ اپنے بیڈ روم میں اوندھے منہ پڑی ہوئی تھی اور کچن میں چولہے پر قیمہ دیگچی سمیت جل چکا تھا اور ملازم حضور بخش غائب تھا جس کو ہم نے چند روز قبل ہی دوبارہ کام پر رکھا تھا جو 8 سال قبل ہمارے گھر میں خانساماں کی نوکری کرتا تھا اور پھر اچانک غائب ہوگیا تھا۔ 8 سال کے بعد وہ کچھ دن قبل دوبارہ ہمارے گھر آیا اور نوکری کی درخواست کی جس پر اسے کام پر رکھ لیا۔ واردات کے بعد سے وہ اب تک غائب ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔

مزید : جرم و انصاف