مولانا عبدالعزیز نے معافی نامہ نہیں دیا نثار کا بیان درست نہیں:شہداءکا فاﺅنڈیشن
اسلام آباد (ویب ڈیسک) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان مسترد کردیا ہے کہ انہوں نے پولیس کو کوئی معافی نامہ دیا ہے۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق شہداءفاﺅنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے سانحہ پشاور کے معاملے میں معافی مانگ لی ہے وہ غلط ہے۔