نیوزی لینڈ کا داعش سے نمٹنے کیلئے فوجی عراق بھیجنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کا داعش سے نمٹنے کیلئے فوجی عراق بھیجنے کا اعلان

 ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ نے داعش کو شکست دینے کے لئے عراق کو مدد کی پیش کش کردی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ شدت پسندوں سے لڑائی کے لئے عراق میں اپنے فوجی بھیجے گا جو عراقی فورسز کو تربیت فراہم کرینگے۔ نیوزی لینڈ کی دفاعی فوج سے ایک سو تینتالیس فوجی عراقی فورسز کو تربیت دینے کے لئے بھیجے جائیں گے۔ یہ فوجی داعش سے لڑائی میں براہ راست حصہ نہیں لیں گے۔وزیر اعظم کے مطابق عراق میں فوجی بھیجنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس کے آخر تک اس پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا جو دو سال تک جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر