آئندہ انتخابات ‘برطانیہ میں مقیم مسلمان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں :لارڈ نذیر احمد

آئندہ انتخابات ‘برطانیہ میں مقیم مسلمان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں :لارڈ نذیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ ) برطانیہ میں تیس لاکھ مسلمان رہائش پذیر ہیں جو انتخابات میں کم از کم چالیس کے قریب نشستوں پر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار لارڈ نذیر احمد نے برطانوی دارالامرا میں مسلمانوں کی ایک تنظیم کے منشور کے اجرا کے موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں مسلم ووٹ بہت اہم ہے، وہ 40 سیٹیں جن کا فیصلہ مسلمانوں کے ووٹوں سے ہوگا اگلی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی اسلام مخالف سوچ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ اس طرح کے مطالبات سے ہم سیاستدانوں کے سامنے اپنے مسائل اجاگر کریں اور ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریں اگر ہم اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا اور خطرہ ہے کہ مسلمانوں کے بھی وہی حالات ہو جائیں جو دوسری جنگ عظیم سے قبل یہودیوں کے تھے یہ منشور برطانوی مسلمانوں کو درپیش چلینجز حل کرنے کے لیے اہم دستاویز ہے لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس چیز کا احساس ہو گیا ہے کہ برطانیہ ہی اب ہمارا ملک ہے، ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے مسائل کے مستقل حل کے لیے آواز اٹھائیں اور الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کے سامنے اپنے مطالبات رکھنے کا یہ بہترین موقع ہے بیرنس سعیدہ وراثی نے مسلم منشور کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کمیونٹی اپنے مسائل سیاستدانوں کے سامنے نہیں رکھی گی تو ان کے حل کی ہم کیسے امید کر سکتے ہیں۔b

مزید :

عالمی منظر -