فلسطین لبریشن اتھارٹی پر22کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا

فلسطین لبریشن اتھارٹی پر22کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا

 نیویارک (این این آئی)نیویارک کی عدالت نے اسرائیلیوں پر حملے کے خلاف فلسطین لبریشن اتھارٹی پر بائیس کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جانب سے مبینہ حملوں میں دس امریکیوں سمیت 33 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی عدالت نے کہاکہ متاثرین نے 35 کروڑ کے ہرجانے کا دعوی کیا تھا اور ابھی امریکہ کے دہشتگردی مخالف قانون نے اس جرمانے کو تین گنا نہیں کیا ۔اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے وکیل نے اس جرمانے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔

مزید : عالمی منظر