جرمنی ، خسرے میں مبتلا18 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا

جرمنی ، خسرے میں مبتلا18 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا

 برلن (اے پی پی) جرمن دارالحکومت برلن کے ہسپتال میں خسرے میں مبتلا18 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن کے مشہور ہسپتال شیریٹی کے طبّی عملے نے ایک بیان میں کہا کہ اس بچے کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا ہے کہ اسے خسرے کے علاوہ ایک اور بیماری بھی لاحق تھی تاہم اس کی موت کا سبب خسرے کا انفکشن بنا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے برلن میں اس وباء کا پھیلاؤ تشویشناک شکل اختیار کر گیا ہے جس میں570 سے زائد کیس کا اندراج ایک نیا ریکارڈ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خسرے کی یہ وباء ایک بوسنیائی بچے سے پھیلی ہے۔

مزید : عالمی منظر