کالجوں میں نیشنل سروس شروع کی جائے

کالجوں میں نیشنل سروس شروع کی جائے

مکرمی! آپ کے مؤقر جریدے کی وساطت سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ دفاع وطن کو مضبوط بنانے کی خاطر ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نیشنل سروس سکیم کے تحت طلباء کو جدیدترین تقاضوں کی روشنی میں فوجی تربیت سے آراستہ کیا جائے۔ ایک طرف ہمیں اندرون ملک دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف ہمارا ازلی دشمن بھارت بار بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرکے ہمارے سرحدی دیہاتوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کے نتیجہ میں آج تک متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ سے قبل تعلیمی اداروں میں نیشنل سروس سکیم کے تحت طلباء کو فوجی تربیت دی گئی اور بعدازاں نامعلوم وجوہات کی بناپر یہ سلسلہ بند کردیا گیا ۔ مسلح افواج کے بیک وقت اندرونی اور بیرونی سرحدوں کے دفاع پر توجہ دینے سے دشمن ناجائز فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کی بنا پر طلبا کو فوجی تربیت دینا ازحد ضروری ہے تاکہ تربیت یافتہ نوجوان بوقت ضرورت اپنی فوج کے دست وبازو بن سکیں۔ (ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی 29/278امام صاحب سیالکوٹ)

مزید : اداریہ