برطانیہ،سر میلکم ریفکنڈ نے الزامات کے بعد پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی

برطانیہ،سر میلکم ریفکنڈ نے الزامات کے بعد پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اور ...

 لندن(آن لائن)برطانیہ کے سابق وزیرِخارجہ سر میلکم ریفکنڈ پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی کمیٹی کے چیرمین کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے دفتر کے مطابق سر میلکم ریفکنڈ کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی اے کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے۔ ان پر پر ہزاروں پاؤنڈز کے بدلے اپنی خدمات پیش کرنے کا الزام تھا۔ ان کے بارے میں جاری حالیہ تنازع کا ان کے پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’پھر بھی میں نے آج اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ اگرچہ میں کمیٹی کا ممبر رہوں گا، میں چیئرمین کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔‘ یاد رہے کہ دو برطانوی وزرائے خارجہ کی خفیہ طور پر فلمبندی کی گئی ہے جس میں بظاہر انھیں ہزاروں پاؤنڈ کے بدلے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ وزرائے خارجہ جیک سٹرا اور سر میلکم ریفکنڈ پر یہ الزامات ’دا ٹیلیگراف‘ اخبار اور چینل فور کے ذریعے کیے جانے والے خفیہ آپریشن کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اس فلم کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو ایک نقلی چینی کمپنی کے اہلکار کے طور پر پیش کیا تھا جبکہ دونوں وزیروں نے خود کو معیار طے کرنے والے پارلیمانی کمشنر کے طور پر بیان کیا۔ تاہم دونوں وزرا ان الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں جیک سٹرا کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انھوں نے ’ریڈار میں رہتے ہوئے‘ ایک کمپنی کے لیے یورپی یونین کے ضابطے میں تبدیلی کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا تھا۔ اس کے بدلے اس کمپنی نے انھیں 60 ہزار پاؤنڈ سالانہ ادا کیا تھا۔دوسری جانب سر میلکم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تمام برطانوی سفیروں تک ’کارآمد رسائی‘ کا انتظام کر سکتے ہیں۔بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار رابن برینٹ نے بتایا کہ اس بارے میں مکمل تحقیقات میں کئی ماہ لگتے سکتے ہیں لیکن اس درمیان سٹرا کو ان کی اپنی درخواست پر لیبر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ سر میلکم کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر