دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر اماراتی درہم کے ہزاروں نوٹوں کی بارش

دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر اماراتی درہم کے ہزاروں نوٹوں کی بارش
دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر اماراتی درہم کے ہزاروں نوٹوں کی بارش

  

دبئی (ویب ڈیسک) آپ نے فلموں میں نوٹوں کی بارش ہوتی دیکھی ہوگی، لیکن ہم آپ کو دکھاتے ہیں اصل نوٹوں کی بارش وہ بھی پاکستانی روپوں کی نہیں اماراتی درہم کی۔ وہ کہتے ہیں نا دینے والا جب بھی دیتا.... دبئی میں دن کی روشنی میں مصروف ترین ہائی وے پر تیز ہوا کے ساتھ ہزارون کی تعداد میں پانچ پانچ سو کے اماراتی درہم برسنے لگے۔ پہلے تو لوگوں کو کچھ سمجھ نہ آیا جب انہوں نے نوٹوں کی نہ رکنےو الی بارش دیکھی تو خود کو روک نہ پائے اور اپنی گاڑیوں کو لگائے بریک اور خود نوٹوں کی اس بارش کے مزے لوٹنے کے لئے گاڑیوں سے باہر نکلے۔ پھر کیا تھا جس کے ہاتھ جتنا آیا س نے کوب لوٹا۔ مقامی پولیس وقوع پر پہنچی اور لوگوں کو نوٹ جمع کرنے سے روکنے لگی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق نوٹوں کی بارش تقریباً دو سے تین ملین اماراتی درہم کی تھی۔ نوٹوں کی بارش کہاں سے ہوئی؟ کس نے کی؟ اس کی تفتیش جاری ہے۔

دبئی میں عرب خاتون کا مرد پر جنسی حملہ ، معاملہ عدالت میں پہنچ گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس