حیرت انگیز سائیکل جو کار کی رفتار سے چلے

حیرت انگیز سائیکل جو کار کی رفتار سے چلے
حیرت انگیز سائیکل جو کار کی رفتار سے چلے

  

وشنگٹن (نیوز ڈیسک) سائیکل ایسی شاندار سواری ہے کہ کوئی دوسری سواری قیمت اور استعمال کی آسانی میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس کا ایک ہی مسئلہ اس کی کم رفتار ہے مگر اب امریکی موجد نے یہ مسئلہ بھی حل کر دیا ہےاور رفتار میں بھی اس سواری کو کار کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔

منی آپلس شہر سے تعلق رکھنے والے رچ کرو نفیلڈ نی ایک ایسی سائیکل تیار کر لی ہے کہ جس کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہچ سکتی ہے۔ اس حیرت انگیز سائیکل کا نام Raht Racerہے اور اس میں پیڈل ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے پیڈل ایک چھوٹے جنریٹر سے جڑے ہیںاور یہ جنریٹر 20KWhکی ایک موٹر کو چلاتا ہے۔ موٹر کو کرنٹ ایک لیتھیم آئن بیٹری کے ڈریعے فراہم ہوتا ہے جسے جنریٹر چارج کرتا ہے۔ سائیکل سوار کو محض پیڈل گھمانے ہوں گے اور یہ آسامان سے باتیں کرے گی۔

آئین سٹائن سے بھی ذہین14سالہ بچہ

اس انقلابی سائیکل کے موجد کا کہنا ہے کہ اگر درمیانی رفتار سے بھی پیڈل گھمائے جائیں تو بھی رفتار 48کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ سائیکل کی شکل خلائی گاڑی جیسی ہے اور اس کے تین پہیے ہیں ۔ سوار کو مکمل طور پر کاربن فائبر کے بنے خول کے اندر ہو گا ۔ اس میں دو سیٹیں ہیں اور کُل وزن تقریباً 260کلو گرام ہے۔ اس کی ایک ہی نا پسندیدہ بات ہے جو کہ اس کی غیر معمولی حد تک زیادہ قیمت ہے اسے تقریباً 35ہزار ڈالر (تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس