یمن، فرانسیسی خاتون کو یمنی محافظ سمیت اغوا کر لیا گیا

یمن، فرانسیسی خاتون کو یمنی محافظ سمیت اغوا کر لیا گیا

 صنعاء (اے پی پی) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک فرانسیسی خاتون اور اس کے یمنی محافظ کو اغوا کر لیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی مذکورہ واقعے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک مغوی خاتون کی شناخت اور اس کی یمن میں مصروفیات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس خاتون کے اغوا کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب نائیجیریا میں بھی ایک امریکی خاتوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر