جنگ بندی معاہدے پر عمل ہی یوکرائن میں امن کے قیام کا واحد رستہ ہے،یورپی یونین

جنگ بندی معاہدے پر عمل ہی یوکرائن میں امن کے قیام کا واحد رستہ ہے،یورپی یونین

 برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ یوکرائن میں امن کے قیام کے لئے یورپی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل ہی واحد رستہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاہدے پر فریقین کی طرف سے دستخط بھی ہوئے تھے اور اسے اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود یوکرینی فوج اور روس نواز باغیوں کے مابین لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کی جنگ میں اب تک 5600 سے زائد افراد ہلاک ہو چْکے ہیں۔ فیدریکا موگیرینی نے یہ بیان لندن کے دورے کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں دیا۔

مزید : عالمی منظر