خطرناک سٹنٹ پیش کرنے والی لڑکی پر سانپ کا حملہ

خطرناک سٹنٹ پیش کرنے والی لڑکی پر سانپ کا حملہ
خطرناک سٹنٹ پیش کرنے والی لڑکی پر سانپ کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) ڈچ رئیلٹی شو کے دوران خطرناک سٹنٹ پیش کرکے اپنی بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والی لڑکی پر سانپ نے حملہ کردیا۔ اس لڑکی نے جنگل کے قدرتی ماحول میں رکھے ڈبے میں سے دیوہیکل خطرناک سانپ کو پکڑ کر باہر نکالنے کیلئے جیسے ہی اس ڈبے کے اندر اپنا ہاتھ ڈالاتو سانپ نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا اور پھر دیکھتی ہی دیکھتے پورے بازو کے ساتھ لپٹ گیا۔ خوف اور تکلیف سے چیخیں مارتی اس لڑکی وک دیکھ کر رئیلٹی شو کی دیگر خاتون شرکاءبھی کوف میں مبتلا ہوگئیں۔ پروگرام کے سیٹ پر موجود افراد اس لڑکی کی مدد کو پہنچے اور ایک کٹھن مرحلے کے بعد سانپ کی گرفت سے اسے بچا کر فوراً طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا۔

مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کر رہے بلکہ ایسے مضامین شامل کر رہے ہیں جس سے برداشت کو فروغ دے سکیں : شہباز شریف

مزید :

ڈیلی بائیٹس -