داعش کے خلاف سوشل میڈیا پر جارحانہ رویہ اختیار کرناہوگا، ایشٹن کارٹر
کویت سٹی/واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ داعش کے خلاف حکمت عملی میں کوئی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے تاہم سوشل میڈیا پر جارحانہ رویہ اختیار کرناہوگا۔ ایشٹن کارٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔ کویت کے دورے کے دوران انہوں نے کہاکہ سماجی میڈیا کے شعبے میں داعش سے مقابلے کے لئے امریکہ کو مزید جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔مانہوں نے کہاکہ داعش سماجی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرکے لوگوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کررہا ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد داعش میں شمولیت اختیار کررہی ہے جس کی جانب سنجیدگی سے غور کیا جانا ضروری ہے۔