جنوبی کوریا، مسلح شخص کی شاپنگ سنٹر میں اندھا دھند فائرنگ

جنوبی کوریا، مسلح شخص کی شاپنگ سنٹر میں اندھا دھند فائرنگ

 سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی شہر سی جونگ میں واقع ایک شاپنگ سنٹر میں ایک 50سالہ مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور شاپنگ سنٹرکی مالکن کا قریبی دوست شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات کے وقت شاپنگ سنٹر کی مالکن وہاں موجود نہیں تھی جو کہ مسلح شخص کی سابقہ محبوبہ بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد قریبی دریا پرجاکر خودکشی کرلی ۔

مزید : عالمی منظر