ایران جوہری توانائی کی تنظیم کے ساتھ تعاون تیز کر دے گا، عباس عراقچی

ایران جوہری توانائی کی تنظیم کے ساتھ تعاون تیز کر دے گا، عباس عراقچی

 جنیوا(آن لائن)ایران کے جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی تنظیم (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون تیز کر دیا جائے گا۔ ایرانی مذاکرات کار کا یہ بیان جنیوا میں اس عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کے ساتھ اْن کی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب یوکیا آمانو نے بھی کہا ہے کہ ان کی یہ ملاقات سْود مند ثابت ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر