پیرس ‘ حساس مقامات پر پراسرار ڈرون کی پروازیں ٗ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

پیرس ‘ حساس مقامات پر پراسرار ڈرون کی پروازیں ٗ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

 پیرس (این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے کچھ حساس مقامات پر رات کے وقت پر اسرار ڈرون اڑتے دیکھے گئے ہیں اور فرانس کی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں پولیس کے مطابق کم سے کم پانچ نامعلوم مشینیں آدھی رات اور دوسرے دن صبح چھ بجے اڑتی دیکھی گئیں۔پہلا ڈرون امریکی سفارت خانے کے اوپر اڑتے دیکھا گیا جبکہ دیگر آفل ٹاور اور محل ڈی لاکونکرڈ پر دکھائی دئیے۔فرانسیسی پولیس کے مطابق تمام ڈرون پروازں کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے۔چھوٹے ڈرون باآسانی خریدے جا سکتے ہیں تاہم انہیں حساس مقامات پر اڑتا دیکھ کر فرانسیسی حکام فکر مند ہیں۔گذشتہ ماہ ایک ڈرون کو فرانس کے صدر فراسوا اولاند کی رہائش گاہ پر پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔امریکی سفارت خانے اور محل ڈی لاکونکرڈ پر پرواز کرتے ہوئے دکھائی دینے والے ڈرونز کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں دیگر حساس مقامات کو بھی چوکنا کر دیا گیا۔ فرانسیسی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم نے ڈرون اڑانے والے کو پکڑنے کی پوری کوشش کی لیکن انہیں ڈھونڈا نہیں جا سکا۔

مزید : عالمی منظر