آئرلینڈ نے بہترین بیٹنگ کی بدولت کامیابی اپنے نام کی

آئرلینڈ نے بہترین بیٹنگ کی بدولت کامیابی اپنے نام کی
آئرلینڈ نے بہترین بیٹنگ کی بدولت کامیابی اپنے نام کی

  

 آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یو اے ای کی ٹیم کو شکست دیکر پول میچوں میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی اس سے قبل اس نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے اس میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور اس کو شکست کاسامنا کرنا پڑا اس شکست کے ساتھ ہی اس کو ورلڈ کپ میں دوسری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے یو اے ای کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک اچھا ہدف جیت کے لئے آئرش ٹیم کو دیا اور لگ رہا تھا کہ مقابلہ آسان نہیں ہوگااور ایسا ہی ہوا آئرش ٹیم کو میچ میں کامیابی کھیل کے آخری اوور میں حاصل ہوئی آئرش ٹیم نے دوسری مرتبہ ہدف بعد میں کھیل کر حاصل کیا ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اس نے تین سو سے زائد کا ہدف حاصل کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا تھا اس کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اگلے میچوں میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی اس جیت کے بعد اس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں قومی کرکٹ ٹیم کو اب اپنے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگئی ہے اسی طرح وہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرسکے گا آئرش ٹیم نے اس میچ میں جس طرح بیٹنگ کی اور بغیر پریشر میں آئے بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے شروع میں اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس وقت یو اے ای کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آرہا تھا لیکن جس طر ح اس نے میچ میں کم بیک کیا وہ قابل تعریف ہے اور اس کی عمدہ پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں یو اے ای کرکٹ ٹیم کی بھی بات کی جائے تو اس نے بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا او ر ثابت کردیا کہ وہ عمدہ پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس سے قبل بھی اس نے اپنے پہلے میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور اسی طرح اس میں بھی اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا یو اے ای کی جانب سے شیمان انور نے جس طرح بیٹنگ کی اور اپنے ملک کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا اس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا اور واقعی اس نے اپنی بیٹنگ سے آئرش ٹیم کو کافی مشکلات میں ڈالے رکھا آئرش ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں بھی کھڑی رہتی ہے اور حوصلہ نہیں ہاری اسی وجہ سے اس نے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی اپنے نام کی تھی اور اس میچ میں بھی اس کے حوصلے و ہمت کی وجہ سے ہی اس کو کامیابی ملی ہے جو اگلے میچوں میں یقینی طو ر پر اس کے بہت کام آئے گی اور اس کی کارکردگی سے پہلے سے بہتر ہوگی۔

مزید : کالم