فلم انڈسٹری کی تباہی میں عوام کا بھی ہاتھ ہے‘ ثناء

فلم انڈسٹری کی تباہی میں عوام کا بھی ہاتھ ہے‘ ثناء
فلم انڈسٹری کی تباہی میں عوام کا بھی ہاتھ ہے‘ ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی میں پبلک کا بھی ہاتھ ہے‘ مانتی ہوں انڈیا بڑی انڈسٹری ہے‘وہاں پر کام بھی کیا ہے وہاں پبلک کی سوچ بڑی اچھی ہے وہاں پر پبلک آرٹسٹوں کی عزت کرتی ہے ‘ہمارے یہاں اس کی کمی ہے یہاں پر فلم تھیٹر اور ٹی وی کے آرٹسٹوں کو الگ نظر سے دیکھا جاتا ہے فلم والوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے میں کہتی ہوں کہ یہاں پر بھی بڑے اچھے اچھے لوگ ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثناء نے کہا کہ میں اپنی انڈسٹری کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں ان سے پیار بھی بہت کرتی ہوں کبھی انڈسٹری کے خلاف بات نہیں کی لیکن انڈسٹری میں کچھ برائیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں۔



اگر پاکستانی فلم انڈسٹری کے لوگوں میں بھی وقت کی پابندی اور پروفیشنل ازم آجائے تو کوئی شک نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی پہلے کی طرح عروج پر ہوگی۔

مزید :

کلچر -