شیمان انورورلڈکپ میں سنچری بنانیوالے یو اے ای کے پہلے کھلاڑی بن گئے

شیمان انورورلڈکپ میں سنچری بنانیوالے یو اے ای کے پہلے کھلاڑی بن گئے

برسبین( نیٹ نیوز)شیمان انورورلڈکپ مقابلوں میں سنچری بنانے والے متحدہ عرب امارات کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے یہ اعزازمیگاایونٹ میں گروپ بی کے میچ میں آئرلینڈکیخلاف حاصل کیا۔ شیمان انورنے 83گیندوں پر10چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 106رنز کی شانداراننگز کھیلی اور ورلڈکپ مقابلوں میں سنچری بنانے والے متحدہ عرب امارات کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔36سالہ شیمان انوربٹ کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی