سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ اداکارہ بہار بیگم

سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ اداکارہ بہار ...

لاہور(آئی این پی) اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے سینئر اداکار جونیئرفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ نئے اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کی اداکاری سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ خصوصی گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ ا داکاری کیلئے سب سے پہلے اپنی ذات کو نفی کر کے ڈرامہ سکرپٹ کے مطابق اس کردار کو اس طریقے سے ادا کیا جائے جس سے حقیقت کی جھلک لگتی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے جو حالات ہوچکے ہیں ان کی بہتر کیلئے دعائیں ہی کی جاسکتی ہے کیونکہ باقی کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا۔

مزید : کلچر