سر رچرڈ ہیڈلی نے آسٹریلوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا

سر رچرڈ ہیڈلی نے آسٹریلوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سابق سٹار کھلاڑی سر رچرڈ ہیڈلی نے ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے آسٹریلوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا دیگر ٹیموں کے لئے مشکل بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے حصول کے لئے فیورٹ ہے لیکن جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے اسے بھی فیورٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔