فیملی اور دوستوں کے پیغامات نظر انداز کرنے سے دوبارہ فارم میں آیا ہوں، معین علی
ویلنگٹن ( نیٹ نیوز ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر معین علی نے کہاہے کہ فیملی اور دوستوں کے پیغامات کو نظر انداز کرنے سے وہ فارم میں واپس آئے ہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں معین علی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے لیکن سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 128 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا ۔