بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم کو اچھی اداکاری پر مداحوں کا خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدلہ پور میں اچھی اداکاری کے جوہردکھانے پر مداحوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم بدلہ پور 20 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں اداکارہ یمی گوتم ‘ ورون دھون اور نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردارادا کیا۔ فلم اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ یمی گوتم نے فلم میں اہم کردار کو نہایت ہی عمدگی کے ساتھ نبھایا جس نے شائقین کو بہت متاثر کیا اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو پوسٹوں اور فیس بک پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ادکارہ سدہارتھ ملہوترا اور پلکتا سمران نے بھی ادکاری پرخوشی کا اظہار کیاہے۔