فلم ٹرمینیٹر5جینیسیز کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

فلم ٹرمینیٹر5جینیسیز کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

نیویارک(این این آئی)مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم ٹرمینیٹر۔5جینیسیزکانیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاجس میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہگر ہونگے۔ہدایت کارایلن ٹیلر کی فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔دیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ ٹرمینیٹر۔5جینیسیزنامی اس فلم میں آرنلڈ کے علاوہ ایمیلیا کلارک، جیسن کلارک، جے کورٹنری، جے کے سمنز اور میٹ اسمتھ اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔170ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت یکم جولائی 2015کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ ٹرمینیٹرسلسلے کی اب تک چار فلمیں بالترتیب1984، 1991،2003اور2009میں ریلیز کی جا چکی ہیں ۔

مزید : کلچر