موبائل سموں کی تصدیق،صارفین کیلئے ایک اور موقع

موبائل سموں کی تصدیق،صارفین کیلئے ایک اور موقع
 موبائل سموں کی تصدیق،صارفین کیلئے ایک اور موقع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے پی ٹی اے نے صارفین کو ایک اور موقع دے دیا ہے اب موبائل صارفین کو سموں کی تصدیق کیلئے 14 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے 26 فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی مگر پی ٹی اے سموں کی تصویق کا اپنامقررہ ہدف حا صل نہ کر سکاجس کی وجہ سے صارفین کیلئے ڈیڈلائن بڑھا دی گئی۔پی ٹی اے نے 26 فروری تک 10 کروڑ سموں کی تصدیق کا ہدف حا صل کرنا تھا مگر مقررہ تاریخ تک صرف 5 کروڑ 3لاکھ سموں کی تصدیق ہی ہوسکی جس کے بعد ڈیڈ لائن 14 اپریل کر دی گئی ہے۔

شو آف ہینڈ زکے ذریعے سینیٹ انتخابات کی خاطرآئینی ترمیم غیر منطقی ہوگی

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں