امریکی سینما کی فحش ترین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے توبہ کر لی

امریکی سینما کی فحش ترین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے توبہ کر ...
امریکی سینما کی فحش ترین فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے توبہ کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈبلن (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی فحش ترین فلم ’ففٹی شیڈزآف گرے‘ کے بیہودہ مواد نے عوام پر تو منحوس اثرات ڈالے ہی تھے مگر اب اس فلم کا ہیرو بھی اپنا گھر ٹوٹنے کے خوف سے اس فلم کی آئندہ آنے والی ری میک قسطوں سے علیحدہ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جیمی ڈارنن نامی آئرش ایکٹر نے فلم کے اگلے دو ری میک ’شیڈز ڈارکر‘ اور ایک تیسرے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصنف ای ایل جیمز کے ناول پر مبنی فلم میں اس قدر بیہودہ اور گمراہ کن مناظر دکھائے گئے ہیں کہ اکثر ممالک نے اس کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مداحوں سے کیاگیا سگریٹ نوشی ترک کرنے کا وعدہ وفا نہ کرسکا:شاہ رخ خان

آسٹریلوی میگزین ’Nw‘ کے مطابق جیمی کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی امیلیا وارنر فلم کے متعلق باتیں سن کر اور اس کے مناظر کے متعلق سخت گھبرا گئی ہے اور ان کے درمیان حالات کے کشیدہ ہونے کے ڈر سے ایکٹر نے فلم کے اگلے دو سیکوئل میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

دوسری جانب فلم کی ہیروئن ڈکوٹا جانسن کا بھی کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کے گھر والے اور خصوصاً بھائی یہ فلم دیکھیں۔ میگزین گلیمر سے بات کرتے ہوئے ڈکوٹا نے بتایا کہ اس فلم میں وہ جس قسم کے مناظر کا حصہ بنی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ انہیں کوئی جاننے والا دیکے۔ واضح رہے اس فلم کو خواتین پر جنسی تشدد کی تعلیم قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے گمراہ کن اور فحش مناظر کے خلاف ساری دنیا میں احتجاج جاری ہے۔

مزید : تفریح