ورلڈ کپ، یواے ای نے ساتویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا

ورلڈ کپ، یواے ای نے ساتویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا

 برسبین ( نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ میں ساتویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں متحدہ عرب امارات نے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔آئرلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات کی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور رنز پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔اس موقع پر شیمان انور اور امجد جاوید نے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔شیمان نے 106 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ امجد جاوید نے 42 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی جو ورلڈ کپ میں اس وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے جبکہ یہ ورلڈ کپ اس وکٹ کے لیے پہلی سنچری شراکت بھی ہے۔اس سے قبل 2003ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے رام نریش سروان اوررڈلی جیکبز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 98رنز کی ریکارڈ شراکت کی تھی دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف سڑوک کھیلے اس موقع پر آئرش باؤلرز بہت پریشانی کا شکار نظر آئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی