بھارتی ٹیم کو تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، لارا

بھارتی ٹیم کو تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، لارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز برائن لارا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے میچز میں کھیل کے تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرناہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس وقت ورلڈ کپ میں بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ بھارت ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ تک پہنچے میں کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے اس وقت بھارتی ٹیم کی بیٹنگ شاندار اور باؤلرز بھی اپنی بھر پور فارم کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔