فلم 31اکتوبر کے لئے پنجابی سیکھنا پڑی‘ سوہا علی خان

فلم 31اکتوبر کے لئے پنجابی سیکھنا پڑی‘ سوہا علی خان
فلم 31اکتوبر کے لئے پنجابی سیکھنا پڑی‘ سوہا علی خان

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے کوئی وقفہ نہیں لیااور شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔ گزشتہ روز یہاں ایک تقریب میں سوہا علی خان نے کہا کہ میں اس وقت بھی فلموں میں کام کررہی ہوں اور کچھ عرصہ قبل ہی میری فلم ’’31 اکتوبر ‘‘ کی عکس بندی ختم ہوئی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے جب کہ کچھ ہی دنوں میں فلم ’’گھائل‘‘ کے سیکوئل ’’گھائل ونس اگین ‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں مجھے سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اور میں اس فلم سے خود کو بہت آگے جاتا دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم 31اکتوبر میں میرا کردار حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس کے لیے مجھے پنجابی زبان سیکھنا پڑی اور فلم کی زیادہ تر شوٹنگ دیہات میں کی گئی ہے اور یہ ایک ایسا کردار ہے جو ہمیشہ میری یاد میں محفوظ رہے گا۔

مزید : کلچر