آئرش، ٹیم کی جیت نے پاکستان کیلئے مزید مشکلات پیداکردیں

آئرش، ٹیم کی جیت نے پاکستان کیلئے مزید مشکلات پیداکردیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مشکلات کا شکار ہے لیکن اب اس کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب آئرلینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کو ہرا کر دوسری کامیابی اپنے نام کرلی پاکستان کی ٹیم اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے پاکستانی ٹیم کو اب نہ صرف اپنے چاروں کھیلے جانے والے میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اسی صورت میں وہ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلہ یعنی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہے آئرش ٹیم نے دو میچ کھیلے ہیں اور ابھی اس نے بھی تین میچ کھیلنے ہیں جن میں اس کا مقابلہ زمبابوے، جنوبی افریقہ ،پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہے اس کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تو وہ کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کرسکتی ہے لیکن زمبابوے کے خلاف اس کی کامیابی کے سب سے زیادہ چانسس ہیں پاکستا ن اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے میچ آئرش ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اگر پاکستانی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو آئرش ٹیم کو بھی اپنا اگلا میچ جیتنا ضروری ہوجائے گا اور پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر آئرش ٹیم کے کوارٹر فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی